Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ فیلڈ میں لاروا تلفی کے اقدامات کرینگی۔

ڈپٹی کمشنر نے الٹی میٹم دیا کہ تمام ضلعی محکمے ڈینگی کے خاتمے کیلئے فیلڈ میں کارکردگی دکھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے ڈینگی مہم پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ ہر محکمے کا فوکل پرسن ڈینگی پورٹل پر سرگرمیاں اپ لوڈ کرے گا ، جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل عمارات اور پراپرٹی سیل کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ حفاظتی انتظامات نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائیں۔

بعد ازاں ڈینگی ئمین غفلت برتنے والے محکموں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

قبل ازیںسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے ڈینگی مہم پر بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button