Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پارکنگ سٹینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پارکنگ سٹینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ہسپتالوں میں زائد پارکنگ فیس وصول کرنے والے 5 ٹھیکدار گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے گزشتہ روز مخلتف ہسپتالوں کی خفیہ انسپکشن کی تو شہباز شریف ہسپتال،فاطمہ جناح،چلڈرن اور ڈی ایچ کیو کے پارکنگ سٹینڈ پر زائد فیس وصول کی جارہی تھی ،جس پر اوور چارجنگ ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود کا کہنا تھا کہ پارکنگ فیس کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ قابل قبول نہیں، ڈپٹی کمشنر نے سرکاری فیس کی وصولی یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button