Breaking NewsNationalتازہ ترین
واسا مسائل ضلعی افسران متحرک ہوگئے

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود نے حسین آگاہی کے علاقے میں نکاسی آب کی شکایت پر موقع کا دورہ کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج سنٹرل ڈویژن حافظ محمد وقاص، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر شیخ اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ کمشنر نے حسین آگاہی میں روڈ پر سیوریج اوور فلو کی شکایت کا تفصیلی معائنہ کیا، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کو جنوبی پنجاب کے الیکٹرونکس کے سب سے بڑے مرکز میں نکاسی آب کی شکایت کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کرنے اور تمام ممکنہ دستیاب وسائل برؤے کار لانے کا حکم دیا ۔
انہوں نے اس دوران سیوریج لائن کی خصوصی صفائی کے لئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سپیشل ٹیم کو ٹاسک دینے کی بھی ہدایت کی۔



















