ضلعی انتظامیہ ملتان ٹریفک مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات پر گامزن
ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات پر گامزن ہوگئی ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے بتایا کہ بوسن روڈ،نشتر روڈ، کے ایف سی روڈ اور گول باغ روڈ سمیت 5 شاہرائیں ماڈل قرار دی جارہی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ 5 مرکزی چوکوں پر اشاروں کی تنصیب کیلئے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ سروس روڈز اور چوکوں کی کشادگی کے حوالے سے ٹیکنکل سروے کرایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوٹرن اور ری انجینئر نگ کے ذریعے بوسن روڈ پر ٹریفک کا دباو کم کیا جائے گا ، جبکہ نواں شہر،ایس پی چوک،کچہری چوک،وہاڑی چوک،بوسن روڈ چوک پر ڈیجیٹل اشارے لگیں گے۔ڈ
ڈپٹیکمشنر نے بتایا کہ ایم ڈی اے،میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈ رش کے اوقات میں چوکوں کو کلئیر کرائیں گے۔طاہر وٹو نے بتایا کہ بس و ویگن اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرکے ٹریفک دباؤ کم کیا جائے۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ دی۔