Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

احساس دستر خوان غریبوں کی زندہ رہنے کی امید بن گیا

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ گزشتہ روز عوام سے ملنے کیلئے احساس دستر خوان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا، اور انکے مسائل کی شنوائی کی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے احساس دستر خوان کی افادیت پر ضلعی انتظامیہ شاباش کی حقدار ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثالی قدم اٹھایا کیونکہ مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے سے بہتر کوئی خدمت نہیں۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ احساس بازار اور احساس دستر خوان کا دائرہ پورے صوبے میں پھیل چکا ہے اور اس اقدام کی وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری نے بھی تعریف کی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس طرح کے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ احساس دستر خوان سے روزانہ 5 سو شہری مستفید ہورہے ہیں اور بلاتفریق مرد و خواتین کو بلامعاوضہ اعلی معیار کا کھانا کھلایا جاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مخیر حضرات کا ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون حاصل ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button