Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلعی انتظامیہ کا محرم روٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد نے گزشتہ روز اچانک محرم روٹس کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ممتاز آباد اور اندرون شہر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ایس پی سٹی احمد نواز شاہ اور لائسنس دار مزین عباس چاون بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی جائے گی، جبکہ حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ تجاوزات ختم کرکے روٹس کو اپ گریڈ بھی کیا جارہا ہے ۔

سی پی او نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے محرم پر مکمل تیار ہیں، جبکہ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی سے نمٹا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button