Breaking NewsNationalتازہ ترین
رمضان بازار: فئیر پرائس شاپس اور آٹا و چینی سٹالز مکمل فعال

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو ریلیف فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں شہریوں کیلئے فئیر پرائس شاپس اور آٹا و چینی سٹالز مکمل فعال کردیے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ولایت آباد اور ممتاز آباد رمضان بازار کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خوردونوش کے ریٹس اور کوالٹی پر بریفنگ لی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دیڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ماہ صیام میں عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔رمضان بازاروں میں ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آٹا،چینی،گھی سمیت تمام اشیاء پر واضح ریلیف ہے اور شہریوں نے بھی رمضان بازاروں کے ریٹس اور کوالٹی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

















