کھیلتا پنجاب گیم 2024 : انڈر 22 ضلعی فٹبال ایونٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا
ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی، انٹر نیشنل فٹبالر ز عابد حسین بدی،رانا باقر علی،محمد آصف لاہوری اور حید رقریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کھیلتا پنجاب گیم 2024 کے سلسلہ میں انڈر 22ضلعی فٹبال ایونٹ 13-14-15اکتوبر کوڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ کلمہ چوک میں کھیلا جائے گا۔
رجسٹریشن فائل جمع کرانے کی حتمی تاریخ 27ستمبر مقرر کی گی، ایونٹ کے قوائد و ضوابط بارے انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں 13-12-2002کے بعد پیداہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، پلئیر کا تعلق ضلع ملتان سے ہوگا ب فارم والے کھلاڑی اپنے والد کا شناختی کارڈ اور ایف آر سی ہمراہ لائیں گے فٹبال ٹیم کا کھلاڑی اور دو آفشنلز پر مشتمل ہوگی ٹیم مکمل یونیفارم کے ساتھ گراونڈ میں اترے گی۔
غلط دستاویز فراہم کرنے والی ٹیم کو ایونٹ سے خارج کردیا جائے گا، ونر ٹیم کے پچاس ہزار رنر ٹیم کو 25000 ہزار دئیے جائیں گے۔
خواشمند ٹیمیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف، عابد حسین،رانا باقر علی،آصف لاہوری،حیدر علی سے رابطہ کرسکتی ہیں۔