Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

جاری مراسلے میں ریٹرنگ آفیسر اختر محمود چیمہ نے کہاہے کہ بطور ریٹرننگ آفیسر الیکشن 2024 ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کچھ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر معذرت کر لی تھی مگر چودھری محمد اشفاق گجر اور سید محمود نبی اور شرکاء مجلس ریاض احمد آصف،خالد محمود خان، راؤ قمر اقبال ،ڈاکٹر ظفر اقبال ،محبوب اشرف ،راو شاہ محمد ،رب نواز خان ، حافظ محمد نعیم ،رانا محمد اکرم، تصدق حسین ،اشفاق نواز ،اعجاز سمرا، مہر اعجاز نے میری استدعا مسترد کردی اور نیا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی، جس پر شیڈول جاری کیا جارہا ہے۔

جس کے مطابق درخواستیں 3 جون تک وصول کی جائیں گی ،اسی روز کاغذات کی چھان بین، مسترد کرنے و اپیل کا فیصلہ ہوگا اور حتمی فہرست جاری کیجائے گی، جبکہ 9 جون کو الیکشن ہوں گے، ووٹر کی رجسٹریشن فیس 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button