Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب
ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب فیض عباس خان چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی زیر صدارت جبکہ مہمان خصوصی حافظ محمد قاسم چیئرمین ثانوی بورڈ ملتان کے منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے فیض عباس چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملتان نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کو مبارک باد دی اور تمام پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرز کے کھیلوں میں دلچسپی لینے کو سراہا۔
چیئرمین ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان حافظ قاسم نے اپنی تقریر میں کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔
بورڈ کی طرف سے کھیلوں کے انعقاد کے لیے ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دلایا۔