Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کے جائزے کے لیے ضلعی معائنہ کمیٹی تشکیل

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ملتان نے ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کے جائزے کے لیے ضلعی معائنہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے باقاعدہ دورے کرے گی۔

جاری مراسلے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی مسٹر اسلم خان قیصرانی کو سونپی گئی ہے جبکہ منیر احمد عابد بزدار، ظفر بابر اور ریاض آصف ممبرز کے طور پر شامل ہیں۔

کمیٹی کو اسکولوں میں سیکیورٹی انتظامات، داخلہ جات کی صورتحال، تعلیمی معیار، اسکولوں کی خوبصورتی، سہولیات اور فنڈز کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ کے جاری کردہ اسمارٹ بیسڈ مینجمنٹ کمپلائنس سرٹیفکیٹ کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر دورے شروع کرے اور اپنی ہفتہ وار رپورٹ تحریری طور پر سی ای او کو جمع کرائے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button