Breaking NewsEducationتازہ ترین
نہم سالانہ امتحان میں نتائج کی بنیاد پر ضلع ملتان کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر

تعلیمی بورڈ ملتان کے جماعت نہم سالانہ امتحان میں نتائج کی بنیاد پر ضلع ملتان کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہا، جب کہ ضلع خانیوال دوسرے اور ضلع لودھراں تیسرے نمبر پر آیا۔
تفصیل کے مطابق ضلع ملتان کے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 55.47 فیصد رہا ،یوں ضلع ملتان بورڈ کے نتائج میں پہلے نمبر پر رہا، کامیابی کی 50.03 فیصد کے ساتھ ضلع خانیوال دوسرے اور 49.89فیصد نتیجہ کے ساتھ ضلع لودھراں تیسرے نمبر پر آیا،جب کہ امیدواروں کی 49.69فیصد کامیابی کے ساتھ ضلع وہاڑی بورڈ میں چوتھے نمبر پر رہا



















