Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈسڑکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ
ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسڑکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچ میں گلگشت گرین اینڈ وائٹ نے انصاف کرکٹ کلب ملتان کو 81 رنز سے ہرا دیا۔
گلگشت گرین اینڈ وائٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 237رنز بنائے بہرام 77 اورنگزیب 55، عذیمہ 26رنز بنائے، انصاف کلب کی طرف سے رانا عرفان تین عثمان اور عبدل رب نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے انصاف کلب تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 156رنز بناسکی، ضفیر 44، عبدالرب 27کبیر نے 24رنز بنائے گلگشت گرین اینڈ وائٹ کی طرف سے بلاول چار عثمان اور بہرام نے دو دو وکٹ حاصل کیں، مین آف دی میچ بہرام قرار پائے۔
دلشاد علی اور ندیم اقبال ایمپائرز عماد حسن سکورر تھے، آج القادر میموریل اور جناح کرکٹ کلب کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔