Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان میں ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک

پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے سلسلے میں ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک کی گئی ۔

واک کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد نے کی ۔

ان کے ہمراہ دیگر افسران، اہلکار اور کثیر تعداد میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔

آگاہی واک ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس زکریا ٹاؤن مین گلی سے شروع ہوکر 06 نمبر چونگی پر اختتام پذیر ہوئی ۔

وہاں 06 نمبر چونگی پر رک کر عوام الناس کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائی گئیں، اور عوام میں ڈینگی مچھر اور اس سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کی معلومات پر مبنی بروشر تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button