ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کا اہم اجلاس

ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ھدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام تحصیل کمپلیکس ملتان میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا-
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ملک محمد حسن اور ڈسٹرکٹ ڈیمو گرافر محمد آصف کے ہمراہ شرکت کی۔
تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شیخ حماد دلاور نے آنے والے افسران کو خوش آمدید کہا ، ضلع ملتان سے انچارجز اور فیلڈ سٹاف نے بھرپور شرکت کی ۔
میٹنگ میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کام کو بہتر بنانے کیلئے آفتاب احمد نے مزید ھدایات جاری کی۔
آن لائن سسٹم سے متعارف کروایا گیا اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ھوئی ۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان نے فیلڈ سٹاف کو موزوں جوڑوں کے اندراج کو بہتر اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ آفیسر ملتان نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اور یونین کونسل سطح پر پیدائش اور شادیوں کے اندراج کے ریکارڈ سے متعلق معلومات لیں اور اس ڈیٹا کو اپنے محکمانہ مفید استعمال کیلئے حاصل کیا۔




















