Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی کا مختلف ویکسینیشن سنٹر کا وزٹ

ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملتان آفتاب احمد اعوان نے مختلف ویکسینیشن سنٹر کا وزٹ کیا ، جن میں مظفر آباد اور بستی خداداد شامل ھیں سٹاف کی کرونا ویکسین کارکردگی کو چیک کیا ۔
دوران چیکنگ انھوں نے سٹاف سے بات کرتے ھوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی فیس ماسک کا ضرور استعمال کریں ،بھاتھوں کو بار بار سینیٹائزر لگائیں کام کو مزید بہتر طریقے سے کیا جائے ۔
انھوں نے کہا کہ کرونا ریڈ کمپین کو کامیاب بنانے کے لیئے تمام سٹاف پوری لگن سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور لوگوں سے گزارش ھے کہ کرونا ویکسین ضرور لگوائیں خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ بنائیں۔
دوران وزٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ملتان ملک محمد حسن بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button