Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گٹروں کے ڈھکن چوری روکنے کےلئے کباڑیوں کی مدد طلب کرلی گئی

ڈویژنل انتظامیہ نے گٹروں کے ڈھکن چوری روکنے کیلئے منفرد حکمت عملی اپنا لی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن کے انتظامی افسران کو کباڑیوں سے ملاقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انکو واضح کیا جائے کہ ڈھکن چور کی مدد کرنے، ڈھکن خریدنے بیچنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

گٹر کے ڈھکن چوری کرنا، خرید وفروخت کرنا قانوناً جرم ہے۔

جرم کے مرتکب افراد کیخلاف اقدام قتل کا پرچہ درج ہوگا۔

سوشل میڈیا، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر موصول شکایات پر ایکشن لیا جارہا ہے۔

شہری 1334 پر کال کرکے شکایت درج کرواسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈویژن کے مختلف انتظامی افسران سے شہر کے کباڑیوں کے17وفود نے ملاقات کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button