Breaking NewsNationalتازہ ترین
شادی ہالوں پر کریک ڈاوٗن کرنے کا فیصلہ

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو فوری کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دیدیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ شادی کے تمام فنکشنز پر ون ڈش کی پابندی عائد ہے۔گھروں میں شادی کی تقریبات پر بھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔
ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان، ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے گا۔
رات 10بجے کے بعد کسی شادی ہال کو کھلے رہنے کی اجازت نہیں دینگے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں۔


















