Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملکیتی انتقال، آبیانہ اور واٹر ریٹ، سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لانے کی ہدایت

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائی جائے۔

ملکیتی انتقال،اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلئیر کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ڈویژن کے ریونیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں۔

ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔

اوور سیز پاکستانیوں کے مقدمات سمیت دیگر جوڈیشل کسیز کی مکمل پیروی کی جائے۔

ڈی سیز، اے سیز ریونیو کے کیسز حل کرنے کیلئے باقاعدگی سے عدالتیں لگائیں۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک نے واضح کیا کہ دو پیشیوں سے زائد پیشی ہرگز نا دیں ، اور مقررہ وقت میں کیسرز نمٹائیں تاکہ انصاف اور حق کا بول بالا ہو۔

عدالتوں میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات کو بہترین انداز سے چلانا افسران کا اصل کام ہے۔
انتظامی معاملات میں الجھ کر ریونیو معاملات کو نظر انداز نہ کریں۔

بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے۔

زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کیا جائے۔نادھندگان کے نام اور پراپرٹی ریکارڈ پر نوٹس جاری کئے جائیں۔

عامر خٹک نے مزید کہا کہ سائلین کی درخواستوں کے حل کے عمل بارے میکنزم بنایا جائے۔ دفاتر میں آنے والے سائلین کی مکمل رہنمائی کی جائے، اور اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔

دفاتر کے باہر متعلقہ پراسیس بارے واضح ہدایات آویزاں کی جائیں۔

کمشنر عامر خٹک نے واضح کیا کہ عادی درخواست گزاروں، بلیک میلرز کی درخواستوں کی پڑتال کی جائے۔الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ درخواست گزار کیخلاف کارروائی کی جائے۔

کسی بھی شخص کو دوسرے شہری کی عزت پامال کرنے یا اذیت دینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سسٹم میں بہتری لانے کیلئے تمام منفی پوائنٹس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اداروں پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے تمام افسران لگن سے کام کریں۔

اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریونیو کورٹس میں زیرالتواء کیسز کی فوری تکمیل کی جارہی ہے۔

ریونیو افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے موقع پر ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ ڈویژن کے 81 قانون گوئیوں پر دیہی مرکز مال مکمل فعال ہیں۔

ڈویژن کے 560 پٹوار سرکل میں 390 دیہی مرکز مال مکمل فعال ہیں۔

ڈویژن کے 2442 موضعہ جات میں 2230 کو آن لائن کیا جاچکا ہے۔ قانون گوئی لیول پر تمام 81 دیہی مرکز مال فنکشنل کئے جاچکے ہیں۔212 موضعہ جات کو آن لائن کرنے بارے ورکنگ شروع کی جاچکی ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، لینڈ ریکارڈ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button