ویمن یونیورسٹی ملتان کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹرل سیمینار کا انعقاد

ترجمان کے مطابق شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے جدید دور میں جدید تدریسی طریقوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ طالب علموں کی زبان کی مہارت کو بڑھایا جائے اور انہیں عالمی مواقع کے لیے تیار کرنے میں فلیپ لرننگ کے کردار کو اجاگر کیا جائے۔
انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ریسرچ کو فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا طرہ امیتاز ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ریسرچ کے میدان سجائے جارہے ہیں، جس سے ناصرف ملکی بلکے غیر ملکی سطح پر بھی اس یونیورسٹی کی کوالٹی ایجوکیشن کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر شعبہ کی ریسرچر صوبیہ تسنیم نے ثانوی اسکول کی سطح پر انگریزی زبان کی مہارتوں کو فروغ دینے پر اس کے اثرات بارے اپنا ریسرچ پیپر بھی پیش کیا جبکہ پی ایچ ڈی سکالر حنا تحریم نے اساتذہ پر دباؤ کو کم کرنے میں انتظامی تعاون کے ثالثی کردار اور ٹائم مینجمنٹ کی حکمت عملی بارے اپنے تحقیقی نتائج بارے آگاہی دی
سیمینار کی نگرانی ڈاکٹر فریحہ سہیل اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ایجوکیشن نے کی، جبکہ ڈاکٹر حنا منیر چیئرپرسن بھی موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹریٹ کے سیمینار نے نہ صرف جدید تحقیق کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ طلباء اور اساتذہ کے درمیان تنقیدی مکالمے اور باہمی تعاون کے ساتھ سیکھنے کے کلچر کی بھی حوصلہ افزائی کی۔



















