Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالجز میں سی ٹی آئیز سے بڑی کلاسز پڑھانے کا انکشاف، پرنسپلز پر انتقامی کاروائیوں کا الزام

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے پنجاب کے ڈویژنل ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ بعض کالجز میں سینئر اساتذہ اور کالج انتظامیہ نئے بھرتی ہونے والے کالج ٹیچرز انٹرنیز سے سے ایسی ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں جن کی انجام دہی کے لیے پہلے سے عملہ موجود ہے۔

سختی سے تمام ذمہ داران کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسا کرنا پالیسی کے منافی ہے، فوراً یہ روش بند کر دیں ورنہ پرنسپلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپلز نے ضرورت ہونے کے باوجود سی ٹی ایز نہیں لیے وہ 250 یا 200 کی کلاسز بنا کر ریگولر اساتذہ کے حوالے کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

جس پر ایکشن لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں کہ پرنسپل انتقامی کارروائیاں روک کر سی ٹی آئیز لیں اور ورک لوڈ برابر تقسیم کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button