Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈی پی آئی ایلیمنٹری نے اساتذہ کے کوائف درست کرنے کے احکامات جاری کردئیے
او ایس ڈی ، ریٹائرڈ یا وفات پانے والے اساتذہ کے اہلخانہ کو ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کے کوائف میں درستگی کا حکم دے دیا۔
او ایس ڈی ، ریٹائرڈ یا وفات پانے والے اساتذہ کے کوائف میں غلطی کے باعث پینشن اور قانونی ورثاء کو ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا، ایجوکیشن اتھارٹیز دستاویزات کی تصدیق کے بعد کیسسز محکمہ تعلیم کو بھجوائیں گی۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری کا کہنا ہے کہ دستاویزات میں غلطیوں کے باعث ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔