Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کی گریڈ 20 میں ترقی کا فیصلہ، کیسز طلب کرلیے گئے

خواتین کالج اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقی کےلئے کیسز طلب کرلئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے کیسز سنیارٹی لسٹ اکتیس مئی دو ہزار بائیس کے سنیارٹی نمبر 369 سے 430 تک ترقی کی رینج میں ہیں تمام متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے کہا گیا ہےکہ وہ کیسز کے ساتھ درج ذیل دستاویزات بھی لگا کر بھجوائیں، جن میں دو ہزار تئیس تک ( لیکچرر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر تک ) سالانہ اصل رپورٹوں کا مکمل سیٹ ، کوالیفیکیشن چارٹ شروع سے آخر دو ہزار تئیس تک ،)2023 تک کی سالانہ رپورٹوں کا مکمل سیناپسس کی بیس کاپیاں ، آخری تین سال اکیس سے تئیس تک کے بورڈ /یونیورسٹی کے رزلٹس جن پر ڈائریکٹر پر بطور کاؤنٹر سائنگ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر کے دستخط ہوں۔

نو انکوائری سرٹیفکیٹ کاؤنٹر سائنڈ بائی ڈائریکٹر/ڈپٹی ڈائریکٹر، نو ایڈورس ریمارکس کاؤنٹر سائند بائی ڈپٹی ڈائریکٹر/ ڈائریکٹر ایجوکیشن ، نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ کونٹر سائنڈ بائی ڈپٹی ڈائریکٹر/ڈائریکٹر ایجوکیشن اور قومی شناختی کارڈ کی بیس تصدیق شدہ کاپیاں۔

یہ مکمل کیسز پانچ اگست تک ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے پہنچانا لازمی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button