Breaking NewsEducationتازہ ترین
دعوے دھرے رہ گئے
سکولوں کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو ترقیاں دینے کے دعوے دھرے رہ گئے، بیشتر اضلاع نے تا حال محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس ہی طلب نہ کیا، ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب ہمایوں شاہد نے معاملہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی سی کیلئے دستاویزات فوری جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آج ہفتہ 5 بجے تک تمام اضلاع ہرصورت ریکارڈ مہیا کریں، منٹس آف میٹنگ، ڈی پی سی کی تاریخ اور زیر التواء ترقیوں کا ڈیٹا فی الفور مہیا کیا جائے، ترقیوں کا پرفارمہ بھی جلد از جلد ڈی پی آئی آفس کو فراہم کیا جائے۔
محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس طلب نہ کرنیوالے اضلاع کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔