Breaking NewsEducationتازہ ترین
میاواکی جنگل کا رجسٹر تیار کرنے کا حکم
ڈی پی آئی سکولز جنوبی پنجاب نے میاواکی جنگل کا رجسٹر تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ جن سکولوں میں میاواکی جنگل فیز ٹو تیار کیاگیا ہے، اس کا گرین رجسٹر تیار کیا جائے ، جس میں اس کی تمام تفصیل درج کیا جائے ۔
میاواکی جنگل کے فوکل پرسن کو ہدایت کی جائے کہ وہ ہفتے وار اس جنگل کا دورہ کرے گا، اور جائزہ رپورٹ رجسٹر میں درج کرے گا،جبکہ ایک کلاس کو بھی میاواکی جنگل کا دورہ کرایا جائے گا۔
رجسٹر کی گرین بک کی پی ڈی ایف کاپی ہر ہفتے ڈی پی آئی آفس کو ارسال کی جائے گی ۔