Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز میں موجود ابہام دور کرنے کی ہدایت

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن ) پنجاب نے صوبہ بھر میں اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری مراسلے کے مطابق گریڈ 16 سے 17 میں ترقی پانے والے سینئر سبجیکٹ ٹیچرز کے کیسز کی جانچ پڑتال کے دوران مختلف دستاویزی نقائص سامنے آئے ہیں جنہیں فوری طور پر دور کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اساتذہ کے ترقیاتی کیسز کا فوری جائزہ لیں اور تمام ضروری دستاویزات کی تکمیل یقینی بنائیں۔

ان دستاویزات میں “نو انکوائری/نو ڈیمانڈ/نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ”، تقرری و ترقی کے تصدیق شدہ آرڈرز، متعلقہ سالوں کی مکمل اے سی آر ، تعلیمی اسناد کی تصدیق اور دیگر ضروری کاغذات شامل ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام خامیوں کی درستگی کے بعد مکمل کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر ڈائریکٹوریٹ بھجوایا جائے تاکہ انہیں پری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جا سکے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ نامکمل یا ناقص کیسز ہرگز ارسال نہ کیے جائیں، بصورت دیگر تاخیر کی صورت میں متعلقہ ضلعی دفاتر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے کو “انتہائی ہنگامی” قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی تاکید کی ہے، جس سے اساتذہ کی ترقیوں کا عمل تیز اور شفاف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button