Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈاکٹر عبدالقدیر خان طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی حالت نازک ہوگئی، ان کو ہسپتال داخل کردیاگی،ا ان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا۔
پی ٹی وی کے مطابق عبدالقدیر خان کو 28 اگست کو ملٹری اسپتال کے کورونا وارڈ منتقل کیا گیا۔
پاکستانی سائسندان، پاکستانی ایٹم بم کے خالق ، ہندوستان کے شہر بھوپال میں ایک اردو بولنے والے پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔
عبد القدیر خان پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں واپس پاکستان لوٹ آئےـ
عبد القدیر خان نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئری کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء میں ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر “انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز” کے پاکستانی ایٹمی پروگرام میں حصہ لیا۔
بعد ازاں اس ادارے کا نام صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق نے یکم مئی 1981ء کو تبدیل کرکے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز رکھ دیا۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نومبر 2000ء میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button