Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر فرزانہ افتخار کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش

ویمن یونیورسٹی کے ، شعبہ زوالوجی کی پی ایچ ڈی سکالر فرزانہ افتخار کو کامیاب پبلک ڈیفنس کے بعد ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرزانہ افتخار کا پبلک ڈیفنس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کو پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارکنسنز کی بیماری ایک کمزور نیورو ڈیجینریٹو عارضہ ہے جس کی خصوصیت مڈ برین ریجن کے سبسٹینٹیا نگرا میں ڈوپامینرجک نیوران کے نقصان سے ہوتی ہے ، زندہ بچ جانے والے نیورونز لیوی باڈیز کے نام سے سائٹوسولک انکلوژنز جمع کرتے ہیں جو کہ پسیناپٹ پروٹین کی فائبرشکلوں سے افزودہ ہوتے ہیں۔

جین انکوڈنگ میں تغیرات کو خاندانی معاملات سے جوڑا گیا ہے، مائٹو کونڈریل الیکٹران ٹرانسپورٹ چین کا ایک انزائم۔ الیکٹرانوں کا رساو جو اس پیچیدہ I عیب کے نتیجے میں ہوتا ہے ۔

انہوں نے حاضرین کے سوالوں کے جواب دئے جس کے بعد ان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ زوالوجی ڈاکٹر آسیہ بی بی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اپنے قیام کے ساتھ ہی ریسرچ پر توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ کوالٹی ریسرچ سامنے آرہی ہے اور ہر سال درجنوں پی ایچ ڈی سکالرز فارغ التحصیل ہوتے ہیں، شعبہ زوالوجی بھی معیاری ریسرچ میں حصہ ڈال ہے یہ سلسلہ مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button