Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈاکٹر حسن رضا فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کامیاب پی ایچ ڈی پبلک ڈیفنس

پی ایچ ڈی کے طالب علم ڈاکٹر حسن رضا نے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کامیابی سے اپنا مقالہ دفاع کیا۔
بتایا گیا ہے کہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ (ایف ایف ایس این)، بی زیڈ یو کے پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر حسن رضا نے کامیابی سے اپنا تحقیقی مقالہ کا دفاع کیا، یہ مقالہ شعبہ فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان کی نگرانی میں مکمل ہوا۔
مقالہ کے دفاع میں امتحانی کمیٹی موجود تھی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو (پروفیسر ، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، ٹنڈو جام، پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، پروفیسر ڈاکٹر ریاض ( ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن)، ڈاکٹر خرم افضل ( چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن)، ڈاکٹر طارق اسماعیل ( چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اور ٹیکنالوجی)، ڈاکٹر قمر شامل تھے۔

















