Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ڈاکٹر احسان صادق نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر احسان صادق نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
ڈاکٹر احسان صادق کا شمار پولیس سروس کے قابل، محنتی، دیانت دار اور پیشہ ورانہ امور پر دسترس رکھنے والے افسران میں ہوتا ہے، وہ پولیس سمیت مختلف وفاقی تحقیقاتی اداروں میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے 1991ء میں پاکستان پولیس سروس کو جوائن کیا، ان کا تعلق پولیس سروس کے 19 ویں کامن گروپ سے ہے۔
انہیں فروری 2018ء میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی ملی۔
وفاقی اداروں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (FIA)اور انٹیلیجنس بیورو(IB) میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔
ڈاکٹر احسان صادق اس سے قبل جنوبی پنجاب میں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کے عہدہ پر بھی فائز رہے ہیں۔



















