Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر مسعود اختر نے یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سینئر پروفیسر اور ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر مسعود اختر نے یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو بھیجے گئے استعفیٰ میں ڈاکٹر مسعود اختر نے موقف اختیار کیا کہ وہ 2019ء سے بطور سربراہ ڈسپلن کمیٹی اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے ادا کرتے آئے ہیں اور اس دوران انہوںنے کوشش کی کہ جامعہ زکریا کے وقار میں اضافے  اور اس کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں۔

تاہم اب ذاتی وجوہات کی بنا پر ان کیلئے یہ عہدہ برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا، لہذا وہ ڈسپلن کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button