Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانی چیس پلیئر ڈاکٹر مرتضیٰ علی کی یو اے ای میں شاندار جیت

چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے رکن، ڈاکٹر مرتضیٰ علی نے 4 تا 5 اکتوبر، دبئی چیس اینڈ کلچر کلب، یو اے ای میں منعقدہ ڈی سی سی سی اکتوبر سٹینڈرڈ ٹورنامنٹ 2024 میں شاندار فتح حاصل کرلی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ علی نے اس عالمی معیار کے ٹورنامنٹ میں اپنی ذہانت اور مہارت کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا، جن میں ایرانی گرینڈ ماسٹر اصغر گلی زادہ کے ساتھ یادگار مقابلہ شامل تھا، جس میں ڈاکٹر مرتضیٰ نے باوقار ڈرا حاصل کر کے اپنی مہارت ثابت کی۔

خاص طور پر یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس 9 راؤنڈ کے ٹورنامنٹ میں ڈاکٹر مرتضیٰ نے 6 بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک فلپائنی، اور ایک اماراتی کھلاڑی کا سامنا کیا اور تمام پر فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی کی ریٹنگ 2324 رہی، جو مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کی نوید ہے۔

چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے صدر ڈاکٹر نعیم روف اور سیکرٹری جنرل راجہ گوہر اقبال نے ڈاکٹر مرتضیٰ علی کی اس شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی کامیابی نہ صرف ایسوسی ایشن اور پاکستان، بلکہ پورے خطے کے شطرنج کے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا باعث ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button