Breaking NewsEducationتازہ ترین
نمل ملتان نے ڈاکٹر سعید احمد کھاکی کو شعبہ مینجمنٹ سائنسز کا سربراہ مقرر کردیا
وفاقی سرکاری نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ملتان کیمپس نے ڈاکٹرسعید احمد کھاکھی کو شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے سربراہ کا عہدہ تفویض کردیا۔
ڈاکٹرسعید احمد کھاکھی گزشتہ کئی سالوں سے یونیورسٹی سے منسلک ہیں، اورماضی میں بطورایگزام انچارج کے ساتھ ساتھ مختلف ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔
ان کی تعیناتی پر ریجنل ڈائریکٹر نمل ملتان بریگیڈیئر اسد رضا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس امبرساجد، ڈاکٹر راؤ اکمل علی، پروفیسرمحسن خان، ڈاکٹر اکبر ساجد اور دیگر پروفیسر صاحبان نے انہیں مبارکباد دی، اور ان کی تعیناتی کوخوش آئند قراردیا۔
ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر اسد رضا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرسعید احمد کھاکھی کی تعیناتی شعبہ مینجمنٹ سائنسز کیلئے کسی نعمت سےکم نہیں ہے۔


















