Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ڈاکٹر شمیم انٹی کرپشن کے مقدمے میں بری

ڈی ای او ایجوکیشن ویمن ملتان اور سابق چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان انٹی کرپشن کےمقدمے میں بری ہوگئیں ۔
ڈاکٹر شمیم اختر پر وسیم نامی شخص نے الزام لگاتے ہوئے اینٹی کرپشن میں درخواست دی تھی کہ خانیوال کے سکولوں میں فرنیچر کی خریداری میں کرپشن ہوئی ہے ، جس پر انکوائری شروع ہوئی ۔
15نومبر 2020 میں شرو ع ہونے والی تحقیقات کے بعد انٹی کرپشن کے جج نے ڈاکٹر شمیم کو بے قصور قرار دیتے ہوئے الزامات سے بری کردیا۔


















