Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈاکٹر شوکت ملک ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات
جامعہ زکریا انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کو ایمرسن یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیاگیا ۔
تفصیل کے مطابق ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئی بی ایف کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کو تین ماہ کےلئے ایمرسن یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا ، اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
جس کے مطابق ڈاکٹر شوکت ملک کو تین ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی آمد تک وائس چانسلر تعینات کیا جاتا ہے ، ان کے پیش رو چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید چودھری کو مدت ختم ہونے پر ریلیف کیا جاتا ہے ۔



















