زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن میں تبدیلیاں، ڈاکٹر طاہر محمود ترجمان مقرر

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے ترجمان کی تعیناتی کرتے ہوئے بڑی ذمے داریاں بھی سونپ دی ہیں۔
جاری مراسلے کے مطابق سابق ترجمان ڈاکٹر احسن بھٹی کے جگہ اب ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ میڈیا سنٹر ڈاکٹر طاہر محمود کو ترجمان یونیورسٹی مقرر کردیا ہے اور ڈائریکٹوریٹ بھی میڈیا سٹیڈی سنٹر میں منتقل کردیا ہے۔
ڈاکٹر طاہر محمود کو ذمے داری دی گئی ہے کہ وہ میڈیا ریلیشنز، ایونٹ مینجمنٹ، اور سوشل میڈیا سمیت مختلف چینلز کے ذریعے یونیورسٹی کی عوامی تصور کو مضبوط بنائیں گے۔
وہ پریس ریلیز تیار کرنے ان کو میڈیا ہاؤسز تک پہنچانے اور ، میڈیا کو موقف دینے کی ذمے داری بھی نبھائیں گے ، اور یونیورسٹی کی کامیابیوں کو سامنے لانے کےلئے تقریبات کا اہتمام کریں گے، وہ ملٹی میڈیا پروڈکشن کو سنبھالیں گے، نس میں ویڈیوز بنانا، گرافکس ڈیزائن کرنا، اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا مواد کا انتظام کرنا بھی شامل ہے۔
قومی تقریبات، اور کانفرنسوں کے انعقاد میں میڈیا کا اہتمام کرنا بھی فرائض میں شامل ہوگاز اس بات کا اہتمام کریں گے کہ یونیورسٹی کے اندر طلباء، فیکلٹی، اور عملے کو اہم اپ ڈیٹس اور اعلانات سے آگاہ کیا جائے۔
نیوز لیٹر بنانا اور تقسیم کرنا، یونیورسٹی ویب سائٹس کا انتظام کرنا، اور عملے کی میٹنگز کا اہتمام بھی کریں گے، وہیونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ مینجمنٹ ٹیم کی مدد کریں گے اور قس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تازہ ترین، معلومات اور مواد بنانا اور شائع کرنا، ویب سائٹ کے ڈیزائن کا انتظام کرنا، اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ویب سائٹ تمام صارفین کے لیے قابل رسائی ہو۔




















