Breaking NewsNationalتازہ ترین
کرونا کی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ کی فروخت کی اجازت

ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی آف پاکستان کا کورونا ٹیسٹ کےحوالے سے بڑا فیصلہ،کوروناکی ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کٹ کی فروخت کی اجازت دیدی گئی۔
این سی او سی نےکٹ کےاستعمال بارے رائے طلب کی تھی۔
ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی آف پاکستان کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتےکورونا کی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ کی فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔
میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر او ور دی کاؤنٹر پر اس ٹیسٹ کٹ کی فروخت کی اجازت دے دی۔اس ٹیسٹ کٹ سے گھر پر ہی کورونا کی تشخیص ہو سکے گی ۔
این سی او سی نے ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی سے اس کٹ کے استعمال بارے رائے طلب کی تھی۔
گھر پر ہی ٹیسٹ کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی واقع ہو گی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔



















