Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈرگ اینڈ گیجٹس کا استعمال دونوں ہی نوجوانوں کیلئے مضر صحت ہے : فاروق لطیف

ٹی ایس او نو ر خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ جہاں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا استعمال مفید ہے ، وہاں پر ان کے زیادہ استعمال سے بچوں کی صحت پر مظہر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اس لئے والدین اور اساتزہ اپنی نگرانی میں انکی پرورش کریں، جہاں تک ڈرگ اینڈ گیجٹس کا استعمال ہے دونوں ہی نوجوانوں کیلئے مضہر صحت ثابت ہورہے ہیں ۔

اس لیئے نوجوانوں کو چاہئے کہ بجائے موبائل ، لیپ ٹاپ اور مظہر صحت ادویات کی بجائے کھیلوں پر توجہ مرکوز کریں تاکہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ اچھے شہری بن سکیں ۔

وہ گزشتہ روز یوتھ افیر اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سنٹرل کالج ملتان میں ڈرگ ایڈکشن اینڈ الیکٹرانک گیجٹس کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان پاکستان کا مسقبل ہیں اس لئے چاہیے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکیں۔

اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر نور خان قیصرانی اور کوارڈینٹر ای لائیبریری ملتان عدنان خان موجود تھے ۔

اس موقع پر طلباء و طالبات کو پروجیکٹر کے زریعے تفصیلی طور پریزنٹیشن دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button