Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں سے ’’ڈرگ فری ‘‘ ہونے کے سرٹیفکیٹ طلب
سرکاری ونجی تمام سکولوں کے سربراہان سے اداروں کے "ڈرگ فری” ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا گیا۔
صوبے بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام سکولوں جن میں نجی و سرکاری سکول شامل ہیں، ان سے "ڈرگ فری” ہونے کا سرٹیفکیٹ وصول کریں ۔
جاری ہدایات کے مطابق سکولوں میں ڈرگ کنٹرول کرنے کیلئے ایک ٹیچر کو نامزد کیا جائے گا نامزد، کیا گیا استاد سکول ماحول کو ڈرگ فری بنانے کا ذمے دار ہوگا۔
سکول کے اوقات میں کسی طالب علم کے پاس موبائل بھی نہیں ہوگا۔
اساتذہ بھی کلاسز کے دوران موبائل فون استعمال نہیں کریں گے۔