Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان : قومی ٹوئنٹی 20 کپ ؛ آندھی نے میچ کافیصلہ کر دیا

قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے میچ میں شدید آندھی آ نے کی وجہ میچ کا فیصلہ اننگز کے 6اوورز میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر کیا گیا ۔
بلوچستان نے 6اوورز میں 34رنز بنائے تھے ، جبکہ آندھی آ نے کی وجہ سے جب میچ روکا گیا تو سدرن پنجاب نے بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنائے تھے ۔
سدرن پنجاب کو بہتر رن ریٹ کے تحت کامیاب قرار دیا گیا ۔
اس موقع پر میچ ریفری نے قانون کے تحت سدرن پنجاب کو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا۔
قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے بلوچستان کے بلے باز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 143رنز بنائے۔
اسد شفیق نے 5چوکوں کی مدد سے 27رنز بناے کاشف بھٹی نے 4چوکوں کی بدولت 27رنز بنائے۔
سدرن پنجاب کی جانب سے ماجدعلی3, الیاس ،عمران اور آ غا سلمان نے 2,2کھلاڑیوں کو آ وٹ کیا۔


















