Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کے لیے کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گےگئی، گرین کوڑا دان بائیوڈیگریڈیبل ،آرگینک ویسٹ کے لیے مختص کئے گئے، بلیو بن، ری سائیکل ایبل ویسٹ کاغذ، پلاسٹک، دھات، شیشہ کیلئے مخصوص کئے گئے، بلیک یا گرے بن، نان ری سائیکلیبل ویسٹ کیلئے استعمال ہوں گے۔

طلباء، اساتذہ اور وزیٹرز کو فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے رنگوں سے رہنمائی دینے کی ہدایت کی گئی،ای پی اے پنجاب کی ٹیمیں اداروں میں ویسٹ سیگریگیشن کی مانیٹرنگ کریں گی، ویسٹ سیگریگیشن پر عملدرآمد پر اداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

سرٹیفکیٹ ماحولیاتی پائیداری میں ادارے کی شراکت کا اعتراف ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button