Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے اساتذہ کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے بہاولپور، ڈی جی خان، خوشاب، لیہ، لودھراں، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، میانوالی، بھکر، بہاولنگر، اور راجن پور کے ایسے اساتذہ کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن سے منسلک ہیں کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلا مرحلہ فیس ٹو فیس 27 جولائی سے شروع ہوکر 31 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ آن لائن سیشن یکم اگست سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔

دوسرا فیس ٹو فیس مرحلہ چھ اگست سے 10 اگست تک جاری رہے گا، ٹریننگ صبح 8 بجے سے چار بجے تک جاری رہے گی۔

تمام سی ای اوز ماسٹر ٹرینرز، اور نامزد کردہ اساتذہ کو ان کی ڈیوٹی سے فارغ کریں تاکہ مذکورہ شیڈول کے مطابق ٹریننگ میں سہولت فراہم کی جا سکے، تمام ماسٹر ٹرینرز اور شرکاء کی 100% حاضری کو یقینی بنائیں ٹریننگ سنٹر کے سربراہ صفائی ستھرائی اور بیٹھنے کا مناسب انتظام بجلی اور پینے کے پانی کی دستیابی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ملٹی میڈیا آلات اور بیک اپ جنریٹرز کا سیٹ اپ، بینرز اور سٹینڈز، شرکاء کی تفصیلات کے ساتھ کلاس کوڈز کی لیبلنگ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، سی ای اوز ٹریننگ سنٹرز کا سرپرائز وزٹ کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button