پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : انگلینڈ ٹیم کا اعلان، بین سٹوکس پہلے ٹیسٹ سے آوٹ

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے انگلینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔اولی پوپ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ذنگلینڈ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پیر سے ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
تیز گیند باز برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، انگلستان کے کپتان بین اسٹوکس اب بھی ہیمسٹرنگ کے زخم سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اولی پوپ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سمرسیٹ کے اسپنر جیک لیچ نے جنوری میں ہندوستان کے دورے کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیٹ اپ میں واپسی کی جبکہ کینٹ کے اوپننگ بلے زیک کرولی نے گرمی کے دوران ٹوٹی ہوئی انگلی سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے 11 کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (سی)، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ،کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)،جیک لیچ اور شعیب بشیر کے نام شامل ہیں۔




















