Breaking NewsNationalتازہ ترین
مردہ قرار دیئےگئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز زندہ تسلیم

دوبارہ تصدیقی عمل میں مردہ ووٹرز کو زندہ قرار دے دیا گیا ۔
دستاویز میں بیان کیا گیا کہ پہلی تصدیقی مہم میں 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیاتھا، دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز مردہ قرارپائے، مردہ قراردیئےگئے ووٹرز کو ٹائپنگ غلطی کی وجہ سےلسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا، الیکشن کمیشن نےتمام فیلڈ دفاتر کو ووٹرز لسٹوں کو رینڈم چیکنگ کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی کہ ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست تک یقینی بنائیں۔


















