Breaking NewsEducationتازہ ترین
الیکشن ڈیوٹی سے انکار کرنے والی 14خواتین اساتذہ کو شو کاز نوٹس جاری
جنرل الیکشن 2024 کےلئے سکول اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں مگر کچھ اساتذہ نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا ، جس پر الیکشن کمشنر نے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔
جس پر سی ای او ایجوکیشن ملتان نے حلقہ پی پی 222 میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والی 14خواتین اساتذہ کو شوکاز جاری کرتے ہوئے تین فروری کو طلب کرلیا ۔
شوکاز میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی سے انکار کرکے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اس لئے خود حاضر ہوکر جواب جمع کرائیں، غیر حاضر ہونے کی صورت میں پیڈا ایکٹ کے تحت فوری کارروائی شروع کردی جائے گی ۔