271 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 271 اراکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔
معطل کیے گئے ارکان میں قومی اسمبلی کے 136 ارکان اور 21 سینیٹرز شامل ہیں۔
سندھ اسمبلی کے 48 اور خیبرپختونخوا کے 54 ارکان اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے 12 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔ اسمبلی کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معطل ممبران اسمبلی کےاجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے، اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی معطل ممبران شریک نہیں ہوسکیں گے۔
الیکشن کمیشن اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو معطل ممبران کی فہرست بھجوائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق جن ارکان قومی اسمبلی رکنیت معطل کی گئی ان میں احسن اقبال، تاج حیدر، فواد چوہدری، مراد سعید، زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ، اسد عمر، عمر ایوب، نوید قمر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سینیٹر شوکت ترین، عبدالغفورحیدری، سینیٹر احمد خان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر، انوار الحق کاکڑ، اسد قیصر، عمر ایوب، نور عالم خان، شہر یار آفریدی، نورالحق قادری، غلام سرور خان، خواجہ آصف، محسن رانجھا، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا، علی زیدی،کنول شوزف، عندلیب عباس کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔