Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی وزراء سمیت 143 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفیصلات جمع نہ کروانے والے 143 اراکین پارلیمنٹ اور ‏صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔

اراکین اسمبلی کو اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہ کروانا مہنگا پڑ ‏گیا۔

الیکشن کمیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 143 اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی۔سینیٹ کے 3، قومی اسمبلی کے 36 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے69، ‏سندھ کے 14، کےپی کے 21 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے7ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

جن ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت معطلی ہوئی ہے ان میں مصدق ملک، نور الحق قادری، پرویز ‏اشرف، فرخ حبیب، حماد اظہر، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا، عامر لیاقت شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button