Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایجوکیشن اتھارٹی ملتان بھی سولر سسٹم پر منتقل
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان فیض عباس خان نے دفتر سی ای او ایجوکیشن میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا ، صدر ایلیمنٹری سکولز، ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن الطاف احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل) سی ای او آفس ملتان ملک محمد فیاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لٹی گیشن) انس طارق، کئیر ٹیکر سی ای او آفس طارق محمود رندھاوا ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اداروں کو سولر پینل پر منتقل کرنا خوش آئند بات ہے، اس سے انرجی بحران کا خاتمہ ہوگا اور شمسی توانائی سے آفس کے تمام الیکٹرانک اشیاء کام کریں گی، اس موقع پر انہوں نے دعا بھی کی۔