Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویکسی نیشن اور ترقیاتی اسکیموں کے اہداف حاصل کرنے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرفہرست

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے تعلیمی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور سکولوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و معاشرتی تقاضوں کے مطابق تربیت گاہوں میں تبدیل کرنے کے لیے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
طلبہ کی کووڈ ویکسی نیشن اور ترقیاتی اسکیموں کے اہداف حاصل کرنے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرفہرست ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 30ویں سینئر منیجمنٹ کورس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے طلباء و طالبات کا مکمل ڈیٹا اور تعلیمی ریکارڈ جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے محفوظ رکھنے کے لیے سکول انفارمیشن سسٹم ڈیزائن کیا ہے، اس نظام کی بدولت شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہ صرف تربیت کی جا رہی ہے بلکہ تعلیمی اداروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے۔

جنوبی پنجاب کی پروفائل بارے تربیتی کورس کے افسران کو آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ تین ڈویژن اور گیارہ اضلاع پر مشتمل جنوبی پنجاب کی آبادی3 کروڑ70 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے، جبکہ اس کا ایریا99 ہزار 579 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، اس خطے میں سرکاری پرائمری ، ایلیمنٹری ، سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سکولوں کی کل تعداد 17159 ہے جب کہ آٹھ یونیورسٹیز اور 211کالجز اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر احتشام انور نے سینئر منیجمنٹ کورس کے وفد کو بتایا کہ جنوبی پنجاب اولیائے کرام کے مزارات، آثار قدیمہ، فورٹ منرو اور چولستان کی بنا پر منفرد جغرافیہ پر مشتمل ایریا ہے اور تاریخی ورثے، کلچر اور منفرد خصوصیات کے پیش نظر کی یہ خطہ مستقبل میں سیاحت کا مرکز اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے یہ خطہ تعمیر و ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

اس موقع پر کورس کے شرکاء افسران نے سیکرٹری ایجوکیشن سے مختلف سوالات کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button