Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پابندی کے باوجود تعلیمی ادارے کھول دیے گئے، طلباء کو بغیر یونیفارم آنے کا حکم، والدین کا شدید احتجاج

حکومتی پابندیوں کے باوجود ملتان شہر کے مختلف نجی تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے سکولوں میں انتظامیہ نے طلبہ کو بغیر یونیفارم تعلیمی اداروں میں حاضری دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس پر والدین نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب حکومتی سطح پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری ہیں تو اسکولوں کا کھولا جانا قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ان کے مطابق بغیر یونیفارم آنے کی اجازت اس بات کا ثبوت ہے کہ اداروں کی انتظامیہ خود بھی صورتِ حال کی سنگینی سے آگاہ ہے، اس کے باوجود بچوں کو شدید سردی میں تعلیمی اداروں میں بلایا جا رہا ہے جو طلباء کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ تعلیم فوری نوٹس لے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے بچوں کی صحت اور حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کو دیکھا جارہا ہے اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button